• news

وزیر آباد: زمیندار کا گدھی پر تشدد‘ ٹانگیں پسلیاں توڑ دیں‘ کان کاٹ دیئے

وزیر آباد (نامہ نگار) وزیر آباد کے علاقہ بھٹی کے میں مقامی ظالم زمیندار نے کھیت میں گھاس چرنے آنے والی گدھی پر بہیمانہ تشدد کر کے گدھی کے کان کاٹ دیئے پسلیاں اور ٹانگیں توڑ دیں۔ گدھی نے کچھ روز قبل بچہ جنا جس کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔فوٹیجز میں گدھی کا بچہ زخمی و نیم بے ہوش ماں کا دودھ پی رہا ہے۔ زمیندار اویس گجر نے درانتی سے گدھی کا کان کاٹا۔ پولیس کے مطابق کہ گدھی کا میڈیکل کروا لیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر سنگدل زمیندار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن