• news

 ڈیرہ غازی خان ،خاتون پر تشدد اور ناک کاٹنے والا ملزم گرفتار

ڈی جی خان (آئی این پی )ہیومن رائٹس کمیشن کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے خاتون پر تشدد اور ناک کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ڈی پی او سید علی کے نوٹس پر تھانہ شاہ صدر دین پولیس نے صفدر کو گرفتار کیا۔ ملزم نے خاتون کو تشدد اور چاقو سے ناک کاٹ کر زخمی کردیا تھا، ملزمان کی خاتون پر تشدد، ناک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن اور ڈی پی او نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ صدر دین میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن