• news

پاپوا نیو گنی کے وزیر سڈنی میں گرفتار،گھریلو تشدد کی فرد جرم عائد

سڈنی(شِنہوا)پاپوا نیو گنی کے وزیر پٹرولیم جمی ملاڈینا  کوآسٹریلیا کے شہر سڈنی سے گرفتار کرکے ان  پرمبینہ  گھریلو تشدد کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ آسٹریلن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی ) ویب سائیٹ پر اتور کوجاری پورٹ کے مطابق وزیر کو مشرقی سڈنی کے مضافاتی علاقے بونڈی سے گرفتار کرنے کے بعد ان   پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز صبح 10 بجیگھریلو تنازعے کی اطلاع ملنے پر بونڈی کے علاقے میں  ایک  پتے پرپہنچی ۔پولیس آفیسرز نے ایک 31 سالہ خاتون سے بات کی جس کے چہرے پر چوٹیں تھیں جو مبینہ طور پر اس کے جاننے والے 58 سالہ شخص کے ساتھ جھگڑے کے نتیجے میں آئیں۔ اس شخص کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن لا یا گیاجہاں اس پر جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی فرد جرم عائد کی  گئی ہے۔ جمی ملاڈینا نے اے بی سی کو بتایا کہ وہ حکام سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ وزیر کو مشروط ضمانت دے دی گئی ہے اوروہ جمعرات کو عدالت کے سامنے پیش ہوںگے۔

ای پیپر-دی نیشن