• news

عمر کوٹ : عدالتی حکم پر نجی جیل سے 17 افراد بازیاب

عمر کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) گاؤں امین جونیجو عمر کوٹ میں مبینہ نجی جیل سے 17 افراد بازیاب کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق بازیاب افراد میں 2 خواتین اور 13 بچے بھی شامل ہیں۔ عدالتی حکم پر پولیس نے شہری کی زمین پر کارروائی کی۔ سیشن کورٹ میں کسان کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ زمیندار جبری مشقت لیتا ہے۔ اجرت کا حساب نہیں کرتا‘ بازیاب افراد کو متعلقہ تھانے لایا گیا‘ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن