• news

حضرت عمر فاروق      ؓ کا یوم شہادت آج منایا جائے گا، خیبر پی کے میں تعطیل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) خلیفہ دوم امام عدل و حریت، پیکر شجات و بہادری سیدنا حضرت عمرفاروقؓ کا یو م شہادت آج یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات کریں گی۔ مقررین حضرت عمر فاروقؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، شجاعت و بہادری اور بے مثال فتوحات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔ آج صوبہ خیبرپی کے میں یوم شہادت پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے جبکہ یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت اور اسلامی ہجری سال کے آغاز پر مختلف تنظیمیں ملک بھر ’’ مدح صحابہؓ ‘‘ کے جلوس بھی نکالیں گی اور اخبارات و جرائد خصوصی اشاعت کا اہتمام اور ریڈیو، ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ بھی خصوصی پروگرام پیش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن