وفاقی حکومت کا 3 ماہ میں قرض 113 فیصد بڑھ گیا: سٹیٹ بنک
اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی حکومت کے 3 ماہ میں نگران حکومت کے آخری 3 ماہ کے مقابلے میں قرض 113 فیصد اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا، جبکہ نگران دور کے آخری 3 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ ایک ہزار 416 ارب روپے بڑھا تھا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کیقرضوں میں یہ اضافہ دسمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران ہوا تھا، مئی2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 67 ہزار816 ارب روپے ہوگیا۔ دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ فروری 2024 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار806 ارب روپے اور نومبر2023 میں 63 ہزار 390 ارب روپے تھا۔