• news

روس کا یوکرائنی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں پر بڑاحملہ ، 29افراد ہلاک ، متعدزخمی

کیف (نیٹ نیوز) روس نے دن کے اوقات میں یوکرائن پر بڑا حملہ کیا ۔دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں روس نے میزائل حملے کئے، یوکرائنی حکام کے مطابق روسی حملوں میں 29 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر یوکرائنی صدر زیلنسکی نے کہا روس نے چالیس سے زیادہ میزائل حملے کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی حملوں میں کیف کے چلڈرن ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یوکرائنی صدر کے مطابق روس نے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ دریں اثناء ماسکو سے روسی وزارت دفاع نے یوکرائن میں دفاعی صنعتوں اور ایوی ایشن بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔روسی حملوں پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اجلاس امریکہ اور یورپی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن