انکم ٹیکس کا نفاذ، تا جروں کی رجسٹریشن ، ایف بی آر چند روز میں سکیم کا خاکہ شیئر کریگا
اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی) ایف بی آر آئندہ دو تین روز میں تاجر تنظیموں کے ساتھ رجسٹریشن اور انکم ٹیکس کے نفاذ حوالے سے ایک سکیم کا خاکہ شیئر کرے گا، ایف بی آر کے چیئرمین اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا طویل اجلاس ہوا جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے چیئرمین ایف بی آر کو تاجروں کی رجسٹریشن اور انکم ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے مجوزہ سکیم کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تاجر رہنما اجمل بلوچ رابطہ پر بتایا یف بی آر کویہ بتایا ہے کہ کسی دکان کی ویلیو کے حساب سے انکم ٹیکس کے نفاذ کو قبول نہیں کیا جا سکتا، ملک کے مختلف شہروں میں دکان کی ویلیو مختلف ہے، حکومت تاجروں کے رجسٹریشن کرے اور اگلے سال ریٹرن لے ، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں اتفاق رائے نہیں ہو سکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی ار نے کہا کہ وہ ائندہ دو تین روز نے تاجر تنظیموں کی تجاویز کی روشنی میں سکیم کا خاکہ اتیار کر کیتاجر نمائندوں کو دیا جائے گا اور تنظیمیں اس پر میں اس پر اپنی رائے دیں ، زرائع کا کہنا ہے کہ ائی ایم ایف کے ساتھ فائنل بات چیت سے پہلے حکومت کو تاجروں پر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سکیم کا نفاذ کرنا چاہتی ہے ۔