حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا
اسلام آباد(این این آئی)یکم محرم الحرام کی مناسبت سے امیر المومنین اور خلیفہ دوم پیکر عدل وانصاف حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف شہروںمیں مدح صحابہؓ کے جلوس نکالے گئے جن میں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے اور اس روز عام تعطیل کا مطالبہ کیا گیا۔