جکارتہ میں بارش سے تباہی، مٹی کا تودہ سونے کی کان پر گرنے سے 12 افراد ہلاک
جکارتہ(نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ گورونتالو صوبے کے ایک دور افتادہ گاؤں میں سونے کی کان، کان کنوں کے رہائشی مکانات اور ایک پْل لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئے۔لینڈ سلائیڈنگ کے مقام تک پہنچنے کے لیے مسلسل بارش اور کیچڑ کے درمیان تقریباً 20 کلومیٹر پیدل چلنا پڑنا۔