مودی 2 روزہ دورے پر روس پہنچ گئے، پیوٹن سے ملاقات ہوگی
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو پہنچنے پر روسی حکام نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نریندر مودی کی روسی صدر پیوٹن اور دیگر روسی حکام سے ملاقاتیں ہونگی۔ یو کرائن جنگ شروع ہونے کے بعد سے مودی کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔