اوجی ڈی سی ایل کا کنر کنویں۔11کی پیداوار میں کامیاب اضافے کا اعلان
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد، سندھ میں واقع کنر کنویں۔11کی پیداوار میں کامیاب اضافے کا اعلان کر دیاتیل کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں سالانہ30.19 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔ تر جمان او جی ڈی سی ایلاسلام آباد، 08 جولائی 2024: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآبادمیں واقع کنر کنویں۔11کی کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا۔ جدید تکنیکوں کے استعمال سے کنواں سے 960 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔یہ پروڈکشن آپٹیمائزیشن ڈرائیو او جی ڈی سی ایل کے جدید ریکوری طریقوں کے ذریعے تیل کی پیداوار بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔کنر کنویں۔11 او جی ڈی سی ایل کے کنر آئل فیلڈ کا حصہ اور کنر مائننگ لیز ایریا کے اندر واقع ہے، جہاں او جی ڈی سی ایل کی شراکت100%ہے۔ یہ اقدام کمپنی کی پیداوار بڑھانے کے عزم اور پختہ کنوں کی بحالی میں جدید تکنیکوں کی مثریت کو اجاگر کرتا ہے۔مزید برآں، کنر کنویں۔11سے تیل کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں سالانہ30.19 ملین ڈالر کی خاطر خواہ بچت متوقع ہے۔ اس بچت سے قوم کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توانائی کے وسائل کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔