• news

میٹرک پوزیشن ہولڈ رز کا اعلان ، لاہور میں آیا ن کا شف ، گوجرانوالہ کے شجاع کے 1190نمبر

لاہور+ گوجرانوالہ (لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور گوجرانوالہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ لاہور بورڈ میں پریس کانفرنس کرتے چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے ناموں کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں دانش ہائی سکول ہرنولی مور ڈسٹرکٹ میانوالی سے محمد آیان کاشف 1190 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دو طالبعلم معیز حیدر اور ماہین سجاد 1186 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسری پوزیشن 4 طالبعلموں نے مشترکہ طور پر 1185 نمبر لے کر حاصل کی ان میں آبیرہ اصغر، عبیداللہ عثمان ، زینب آصف اور سحر شکیل شامل ہیں۔ اس طرح لڑکیوں میں سے ماہین سجاد 1186 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن تین لڑکیوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن لائبہ محمد افضل 1184 نمبر لیکر حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں لڑکوں میں پہلی پوزیشن غلام ہمایوں دین نے 1073 نمبر حاصل کیے۔ دوسری احتشام الحق جبکہ تیسری پوزیشن محمد فرحان نے حاصل کی۔ لڑکیوں میں پہلی حفصہ اور میرا عمران اور دوسری حافظہ کائنات عامر جبکہ تیسری پوزیشن میرا خرم نے حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے اعزاز میں آج 9 جولائی کو تقریب ہوگی جس میں انعامات اور سرٹفیکیٹس دیئے جائیں گے۔ سیکرٹری لاہور بشری بی بی اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے بھی شرکت کی۔ گوجرانوالہ بورڈ ٹاپر سمیت 14 میں سے 6 پوزیشنیں بوائز اور 8 طالبات نے حاصل کیں۔ اس طرح طالبات نے میدان مار لیا۔ امتحان میں کامیابی کی شرح 74.91 فیصد رہی۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔ جدید دستگیر سکول گوجرانولہ کے محمد شجاع امیر نے 1190 نمبر لے کر بورڈ ٹاپ کیا۔گرائمر پبلک سکول گوجرانولہ کے محمد ولید نے 1186 نمبر لے کر بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ ایم ایچ صوفی فاؤنڈیشن گرلز سکول کوٹ اسحاق حافظ آباد کی بریرہ شاہد اور سروش ماڈل گرلز سکول ظفر وال کی میمونہ لیاقت نے 1185 نمبر لے کر مشترکہ طور پر بورڈ میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں محمد شجاع امیر نے فرسٹ،محمد ولید نے سیکنڈ اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 1 جلال پور جٹاں کے محمد بلال 1184 نمبر لے کر تھرڈ پوزیشن لی۔سائنس گروپ گرلز میں میمونہ لیاقت اور بریرہ شاہد نے مشترکہ طور پر فرسٹ ،کانسیپٹ سکول سسٹم پیرس روڈ سیالکوٹ ثانیہ نوال نے 1184 نمبر لے کر سیکنڈ اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی ہادیہ شاہد اور لائٹ وے سکول اصغر کالونی گوجرانولہ کی حریم نے 1183 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ بوائز میں گورنمنٹ جے ایم اسلامیہ ہائی سکول فیروزوالہ گوجرانولہ کے طالبعلم سعود نے 1070 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کنجاہ کے عامر شہزاد نے 1064 نمبر لے کر دوسری اور سیرت ہائی سکول جامعہ جعفریہ اٹاوہ کے دانیال نے 1056 نمبر لے کر تھرڈ پوزیشن لی۔جنرل گروپ گرلز میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھلے کی طالبہ تحریم فاطمہ نے 1140 نمبر لے کر پہلی،عبداللہ کالونی گوجرانولہ کی پرائیویٹ طالبہ خدیجہ مسکان نے 1137 نمبر لے کر سیکنڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلال پور جٹاں کی طیبہ ظہیر نے 1136 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 2 لاکھ 24 ہزار 536 طلبہ نے شرکت کی۔جن میں سے 168209 پاس ہوئے۔کویڈ 19 کی وجہ سے پوزیشنوں پر پابندی عائد تھی۔ اب 5 سال بعد دوبارہ پوزیشنز نکالنے پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں آج نجی کالج میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ بورڈ کے چیئرمین اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سیدنوید حیدر شیرازی نے اس امتحان میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان بورڈ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ پروفیسر محمد نعیم بٹ کنٹرولرامتحانات،شہزاد احمد، سیکرٹری بورڈ کے علاوہ بورڈ کے دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لے کر نتائج کی تیاری تک متعلقہ قواعد و ضوابط پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔ مستند اور اغلاط سے پاک رزلٹ تیار کروایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن