• news

وزیراعلیٰ کے پی نے کسی بھی آپریشن کی حمایت  کی نہ دستخط کئے،بیرسٹر سیف

پشاور (آئی این پی ) مشیر اطلاعات خیبرپی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپی کے نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ دستخط کئے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی خود وفاقی وزیر اطلاعات نے کی تھی، فیصل کریم کنڈی مردہ گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپی کے امین گنڈاپور نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ دستخط کئے، کسی بھی آپریشن سے پہلے پارلیمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہمارا ہی مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین بار شکست خوردہ شخص الٹے سیدھے بیانات دیکر میڈیا کی توجہ چاہتے ہیں، نااہل کنڈی علی امین سمیت تینوں بھائیوں سے بدترین شکست کھا کر ہیٹرک مکمل کرچکے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر خیبرپی کے امن امان سے متعلق بے بنیاد بیان سے پہلے پیپلز پارٹی کا دور ضرور یاد رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن