سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان‘ سرمائے میں 81ارب سے زائد اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں پیر کے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ مارکیٹ سرمایہ 81ارب روپے سے زائد بڑھ گیا‘ 50.58فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھیں۔گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس 353.41پوائنٹس اضافے سے 80566.21پوائنٹس پر جا پہنچا‘78.18پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25790.02پوائنٹس ہو گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 50776.35پوائنٹس سے بڑھ کر51169.33پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ سرمائے میں 81ارب 97کروڑ 97لاکھ11ہزار 74روپے کاا ضافہ ہواجس سے سرمائے کا مجموعی حجمبڑھ کر106کھرب 76ارب25کروڑ61لاکھ60ہزار732روپے ہو گیا۔گزشتہ روز13ارب روپے مالیت کے 26کروڑ16لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 427کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،158میں کمی اور53کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔