• news

سیدنا عمر فاروقؓ  کی لازوال قربانیوں سے اسلام نے ترقیاں پائیں: پیر نصیر احمد قادری

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ممتاز عالم دین علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ سیدنا عمر فاروقؓ کی شہادت کا دن ہے۔ حضرت عمر فاروق کی لازوال قربانیوں سے اسلام نے ترقیاں پائیں ۔آپؓ وہ خلیفہ ہیں جن کے رعب سے قیصر و کسری جیسے بادشاہ کانپتے تھے۔سیدناعمرفاروقؓ نے عدل و انصاف کو ایسا نافذ کیا کہ یہود و ہنود آج بھی اسکی مثال دیتے ہیں۔آج دنیا بھر میں مسلمانوں کی رسوائی اور پسپائی کا پس منظر جہاد سے روح گردانی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن