تنخواہ نہ ملنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کل ہڑتال کی کال دیدی
لاہور (خبر نگار) میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کو تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث سی بی اے یونین نے ہڑتال کی کال دے دی۔ چیئرمین عنصر علی ڈوگر سیئنر نائب صدر طارق محمود جنرل سیکرٹری محمد احد نے بتایا کی چار ہزار ملازمین جوکہ کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن کو ابھی تک تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی چند روز قبل انتظامیہ نے پیر کو تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورہ نہیں کیا جس پر بدھ 10جولائی کو احتجاج کی کال دے دی۔ انہوں نے ڈائریکٹرآڈٹ کی تعیناتی بھی جلد از جلد کرنے کی اپیل کر دی ہے۔