پنجشیر صوبہ: 35 سکولوں کی تعمیر نو کا آغاز ، 95 لاکھ افغانی لاگت
کابل (نوائے وقت رپورٹ ) وادی پنجشیر محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اس صوبے میں 35 سکولوں کی تعمیر نو کا آغاز کردیا گیاہے۔پنجشیر کے گورنر حافظ محمد آغا حکیم نے بتایا کہ رواں سال 95 لاکھ افغانی کی لاگت سے 35 سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو کا آغاز کردیا گیاہے۔ صوبے میں اس وقت 128 اسکول ہیں جن میں 26 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، ان کے مطابق مستقبل میں مزید 31 سکول بنانے کا منصوبہ ہے۔