• news

شاہ سلمان نے متعدد نامور کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی ہے۔یہ اقدام وژن 2030کے تحت سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک، عبدالباسط ،سلیمان عبداللہ، محمد بن دائود تولو، عبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گالفر شہیر جیو موسی عارف اور شام کے تسنیم القصاب شامل ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کیلئے اپنی شہریت کھول دی ہے جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بڑھانے کیلئے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔ 2021میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن