قومی ٹیم میں تبدیلیاں، سرفراز لاہور طلب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے لاہور بلالیا۔ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور جاری مسائل پر بات چیت کیلئے سرفراز محسن نقوی سے ملاقات کرینگے۔ سرفراز احمد اس وقت پی سی بی کے زیر اہتمام پری سیزن فٹنس کیمپ کا حصہ ہیں۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال کوچ جیسن گلسپی بھی محسن نقوی سے ملاقات کے لیے اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔