• news

آر پی او شیخوپورہ کا امام بارگاہ سادات منزل قصور اور موضع مان کا دورہ  

قصور (نمائندہ نوائے وقت) آر پی او شیخوپورہ ریجن محمد اطہر اسماعیل کی امام بارگاہ سادات منزل قصور اور موضع مان آمد، منتظمین سے ملاقات کی اورمحرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی پی او قصورمحمد عیسیٰ خاں نے آرپی او شیخوپورہ ریجن کویوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹس اور سکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی، ایم این اے سعد وسیم شیخ، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری، ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی، ممبران امن کمیٹی، علما کرام اور صحافی بھی ہمراہ تھے، آر پی او شیخوپورہ ریجن نے 4/4لیئر ڈیوٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن سمیت سکیورٹی کے دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آر پی او شیخوپور ریجن نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی اولین تر جیح ہے۔ یکم محرم الحرام سے لیکر یوم عاشورہ تک ضلع قصور میں 673 مجالس اور جلوس کے پروگرامز منعقد ہو رہے ہیں۔ آر پی او شیخوپور ریجن نے مال خانہ کا ر یکارڈ بہترین طریقہ سے ترتیب دینے پر ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن