حضرت عمر ؓ کا دور خلافت حکمرانوںکیلئے مشعل راہ ہے :مقررین
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) خلفیہ دوئم سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں جامعہ توحیدیہ سول کوارٹر روڈ سے جلوس نکالا گیا جس کی قیادت مولانا حافظ محمداشرف طاہر ،حافظ محمداشفاق گجر، حافظ عبداللہ قادری سمیت دیگر علماء کرام نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت سرکاری سطح پر تمام خلفائے راشدین کے یوم شہادت اور یوم وفات کو سرکاری سطح پر منانے اور تعطیل کرنے کا اعلان کرے کیونکہ دین اسلام کی بالادستی اور انسانیت کی بقاء کیلئے ان کی خدمات اور جدوجہد قابل ستائش ہے حضرت عمر ؓ کا دور خلافت آج کے حکمرانوںکیلئے مشعل راہ ہے جنہوں نے پولیس ، فوج ، ڈاک خانہ ، بیت المال سمیت دیگر اداروں کا قیام کر کے ایک بہترین نظم ونسق کی بنیاد رکھی ان کے دور خلافت میں اسلام کو بے پناہ مقبولیت اور فتوحات حاصل ہوئی نبی کریم ؐ کی دعا کے نتیجہ میں آپ ؓ نے اسلام قبول کیا جس سے اسلام کو عظمت ،رفعت اور طاقت حاصل ہوئی۔