قصور: گھریلو جھگڑا‘ ایک شخص کا اقدام خودکشی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح پتوکی میں بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ پتوکی کے علاقے ٹاور والی نجی ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی 25/24 سالہ اقبال کا اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر اس نے کثیر تعداد میں نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی حالت غیر ہونے اس کا بیٹا ندیم اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی لے گیا۔مقامی پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔