ڈپٹی کمشنر کا محرم روٹس ،امام بارگا ہ درسجادچک جگنہ کا دورہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے محرم روٹس (امام بارگا ہ درسجادچک جگنہ)کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے دورہ کے موقع پر کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے جلو سوں اورمجالس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے اور کیٹیگری اے اور بی کے جلوسوں اورحساس مقامات پر بھی کڑی نگرانی رکھی جائے تاکہ عزا داروں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے-ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے منتظمین سے سکیورٹی انتظامات بارے استفسار کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی- انہوں نے کہا کہ محرم الحرام امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا مہینہ ہے اوراس ماہ مقدس کے د وران کسی کو بھی انتشار پھیلانے یا نقص امن کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی- انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام باہمی احترام اور دوسرے مسالک کا احترام کرنے کادرس دیتا ہے۔
اور ہمیں ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کرناہو گا اور دشمن کے نا پاک عِزائم کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔