• news

ایمن آباد:ایکسین کا دفتر میں آنیوالے سائلین سے ملنے سے انکار


ایمن آباد (میاں طارق فیض  )ایکسین کا دفتر میں آنیوالے سائلین سے ملنے سے انکار، گزشتہ دس ماہ سے ایم ڈی واسا کی جگہ کسی بھی آفیسر کو تا حال تعینات نہیں کیاجا سکا۔سکیل 18 کے ایکسین کو سکیل 19 کی سیٹ پر ڈائریکٹر اورایم ڈی واسا کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا۔ چار ج سنبھالتے ہی اپنے مسائل کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ متکبرانہ اور ذلت آمیز رویہ اپنانا شروع کر دیا۔شہری حلقوں نے وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے سکیل 20 کے کسی فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے اور مذکورہ ایم ڈی کے دور میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں اور ٹینڈرز کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔ اس سلسلہ میں جب ایم ڈی واسہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں فارغ نہیں ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن