کامونکی:ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
کامونکی(نمائندہ خصوصی)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی چیزوں سے محروم ہوگئے۔ گذشتہ رات لاہور کا ابوسفیان موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو نے اْن سے چار ہزارروپے چھین لئے ۔جبکہ ایمن آباد کے عثمان سے گھر کے قریب اس سے تین ڈاکو اسی ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ایمن آباد کے بشیر احمد اور فاروق شاہد کی اور ٹبہ محمد نگر کے ارباز کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ہرپوکی کے زمیندار حسن یاسین کے کھیتوں سے پیٹرانجن کا سامان چوری ہوگیا۔سکھانہ باجوہ کے عثمان کی حویلی سے تین بھیڑیں چوری ہوگئیں۔مارئے وائیں کے اختر کے کھیتوں سے برقی موٹر چوری کرلی گئی۔عباس نگر میں کھڑی غلام محی الدین کی مشین کی دو عدد بیٹریاں چور اْتار کر فرار ہوگئے۔مہلووالہ سے عرفان کے زیرتعمیر مکان سے برقی موٹر اور پنکھا وغیرہ چوری ہوگیا۔ موضع لڑھکی کے جاوید مسیح کی موٹر سائیکل بھی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔