محرم میں قیام امن کیلئے علماء کو کردارادا کرنا ہو گا: سید سجاد حسین
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی بحالی ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام کو اپنابھرپور کردارادا کرنیکی ضرورت ہے اس سلسلہ میںحکومت نے جو ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے اس پر عملدرآمد کرنا ہماری اجتماعی وانفرادی ذمہ داری ہے کیونکہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کر کے افراتفری پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔