مادر ملت فاطمہ جناح کی برسی مزار قائد پر قرآن خوانی
کراچی(سٹاف رپورٹر) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 57ویں برسی منگل کو منائی گئی اور بانی پاکستان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جانح کی برسی کے حوالے سے قائد اعظم مینیجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام ان کی قبر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، قرآن خوانی میں قائداعظم مزار کے ملازمین، پاک بحریہ کے جوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزار قائد کے خطیب قاری محمد شمس الدین نے دعا کرائی۔ محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔تحریک پاکستان میں مادرملت فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔