• news

حکومت نے 200 یونٹ تک  ریلیف کا فیصلہ نیپرا کو بھجوا دیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے 200 یونٹ تک صارفین کو ریلیف کا فیصلہ نیپرا کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین تین ماہ تک ٹیرف اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اطلاق 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ہو گا۔ دو سو یونٹ تک صارفین کا 3.95 سے 7.12 روپے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ جولائی تا ستمبر 2024ء تک 200 یونٹ والے صارفین کو ٹیرف سے استثنا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن