• news

تھانہ کھنہ کیس: شاہ محمود‘ مری مقدمہ میں شیخ رشید بری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ دوسری طرف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو تھانہ مری کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے بری کر دیا۔ شیخ رشید کی طرف سے سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ شیخ رشید کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ مری میں درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن