اسلام آباد،سات سالہ بچی گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ کھنہ کے علاقے میں سات سالہ بچی گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی سات سالہ مہنا عدیل سکنہ ترلائی کلاں موٹر سائیکل پراپنے والد عدیل احمد اور والدہ کے ہمراہ تھی اچانک تیز دھار ڈور سے بچی کا گلا کٹ گیا جس سے وہ خون میں لت پت ہوگئی گلا کٹ جانے سے کمسن بچی موقع پرجاں بحق ہو گئی ۔المناک واقعہ کے بعد پولیس ٹیموں نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے39 ریڈز کے دوران 23 پتنگ باز گرفتار کرلئے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈور پھرنے سے 7 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادپولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔