بجلی بل‘ پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست فریقین سے کل تک جواب طلب
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کیخلاف درخواست پر نیپرا و دیگران سے 11 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی فریقین سے جواب مانگ لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے بجلی کے دو سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹو ٹیرف لگایا، دو سو سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا۔ شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت وزارت انرجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دے۔