• news

حافظ آباد: اوور بلنگ پر صارفین سراپا احتجاج قصور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ

حافظ آباد؍ قصور (نمائندہ نوائے وقت) گیپکو کی جانب سے اووربلنگ کے بعد ریونیو آفس میں بجلی کے بلز درست کرانے والوںکی لائنیں لگ گئیں جبکہ گیپکو کے ریونیو آفس کے کمپیوٹرز اور سسٹم کی خرابی کے باعث بلز درست کروانے والے دھکے کھانے لگے۔ گیپکو کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زائد یونٹ ڈال کر ہزاروں روپے کے زائد بلز بھجوا دیئے گئے۔ ریونیو آفس کے کمپیوٹرز اور سسٹم خراب چلے آنے سے ان کی بلوںکی درستگی التواء کا شکار بنی ہوئی ہے اور وہ ریونیو آفس کے چکر لگا  لگا کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء نواحی گاؤں رسول نگر میں بجلی کی بندش اور بلوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔ مظاہرین لیسکو آفس کے گیٹ کھول کر اندر داخل ہو گئے۔ لیسکو حکام کی غنڈہ گردی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ مظاہرین نے ایس ای لیسکو آفس کو گھیراؤ کر لیا۔ شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین نے کہا کہ ایس ڈی او نیاز نگر رات کو ٹرانسفارمر کی ڈی اتار دیتا ہے ساری رات بغیر بجلی سے گزارہ کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین ڈی ایس پی، سٹی سرکل سیف اللہ بھٹی کی کوشش پر لیسکو حکام سے مذاکرات کے لئے راضی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن