میانوالی: لڑکے میں کانگو وائرس کی تشخیص‘ ٹیسٹ مثبت نکلا
میانوالی (نامہ نگار) کمرمشانی کے محلہ اللہ خیل میں کانگو وائرس کی تشخیص، آصف نامی لڑکا مسیت والہ عیسٰے خیل کا رہائشی جو کمرمشانی میں ڈیری فارم پہ کام کرتا تھا جسے طبیعت خرابی کے باعث مختلف ہسپتالوں سے علاج سے ٹھیک نہ ہوا تو پمز ہسپتال اسلام آباد سے اسکا کانگو وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔ فارم کے اندر اور قریب رہنے والوں کی سکریننگ اور چچڑ مار سپرے شروع کردیا گیا۔