خیبر پی کے حکومت کا صحت کارڈ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ، 18 ارب روپے مختص
پشاور (آئی ا ین پی) خیبر پی کے حکومت نے عوام کی صحت سہولیات میں اضافے کے لئے صحت کارڈ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے 18ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔صحت کی سہولیات خیبرپی کے کے 118 ہسپتالوں میں دی جارہی تھیں۔