• news

فون ٹیپ کرنا پاکستانیوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت ہے: حافظ نعیم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ انسان کی پرائیویسی میں اداروں کو مداخلت کی اجازت کہاں کا انصاف ہے، فون ٹیپ کرنا پاکستانیوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت ہے، کیسا نظام ہے جمہوریت کے چیمپیئن کہلانے والے یہ اجازت دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی جعلی جمہوریت کے دعویداروں، انگریز کے ایجنٹوں سے ملک کو آزاد کرائے گی۔ حقیقی جمہوریت بحال کرائیں گے، 12جولائی کا اسلام آباد دھرنا عوام کے حقوق کے لیے، مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسز کے خلاف ہے۔ بونیر کے عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں اپنے حقوق کے لیے دھرنا میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کالج گراؤنڈ بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن، پروفیسر ابراہیم، عبدالواسع اور امیر ضلع حلیم باچہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جلسہ عام میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت نے کہا فارم 47 والے آئی پی پیز کو نواز اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے کے عوض اربوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن