• news

 علیمہ، عظمیٰ خان، عمر ایوب، اسد عمر، فواد چوہدری کی ضمانتوں میں توسیع ‘ تفتیشی کو شوکاز 

 لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے علیمہ خان، عظمی خان، عمر ایوب، اسد عمر، فواد چوہدری و دیگر ان کی عبوری ضمانتوں میں 24 جولائی تک توسیع کر دی ،عدالت نے ریکارڈ نہ پیش کرنے پر تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرلیا ،علیمہ خان نے موقف اپنایا پولیس افسران جھوٹ بول رہے ہیں جھوٹ بولنے پر ان کو جیل میں ڈالا جائے یا ہمیں جیل میں ڈالیں، شامل تفتیش ہونے کے لیے پولیس کے پاس گئے مگر پولیس نے وہاں پر انتظار کرایا اور عدالت میں ا ٓکر کہہ رہے ہیں شامل تفتیش نہیں ہوئے عدالت نے ریمارکس دئیے ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا  عدت کیس کوئی کیس نہیں اصل مقصد بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنا ہے،عمر ایوب کا کہنا تھا فارم 47 کی یہ حکومت بلیڈ سے خود اپنی شہ رگ کاٹے گی، اتنی نادان اور ڈفر حکومت آج تک نہیں دیکھی، فواد چوہدری نے کہا  بانی پی ٹی آئی کو ملٹری کے حوالے کرنے کا پی ٹی آئی قائدین کو شوق ہے، بابر اعوان نے کہا جو دوست پی ٹی آئی سے چلے گئے، بانی پی ٹی آئی خود ان کا فیصلہ کریں گے، اسد عمر نے کہا  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اللہ بہتری کرے، میرا ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن