• news

کھڈیاں میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

قصور (نمائندہ نوائے وقت) فائرنگ سے ساتھی ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھینگری کے قریب دو ڈاکوؤں نے شہزاد اور نوید سے پینتالیس ہزار لوٹ لئے۔ دونوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایک ساتھی ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہوئی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ کھڈیاں پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن