300 ارب کٹوتی کے بعد ترقیاتی بجٹ 1400 سے 1100 ارب رہ گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب روپے رہ گیا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی کا کہنا ہے ترقیاتی بجٹ 1400 ارب روپے تجویز ہوا تھا بجٹ منظوری سے پہلے 250 ارب روپے کٹوتی کی گئی۔ گزشتہ روز مزید 50 ارب روپے کٹوتی ہوئی، ابھی تک طے نہیں ہوا کون سا منصوبہ بند کریں یا سب منصوبوں میں کٹوتی کریں۔