• news

غزہ، اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 45 فلسطینی شہید، پھر انخلا کا حکم

غزہ (این این آئی)غزہ شہر میں ایک بار  پھر  بے گھر فلسطینیوں کو فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں تاہم اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب  سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر  جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 45 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی ٹینک 3 اطراف سے داخل ہوگئے  ہیں جس کے بعد بے گھر فلسطیینوں کو فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اسرائیل نے حماس کا اسلحہ گودام قرار دے کر اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن