• news

میٹرک نتائج، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 69.75، گوجرانوالہ، 74.91 فیصد رہا

لاہور؍ گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندگان) لاہور‘ راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان سمیت دیگر تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک امتحانات میں ڈھائی لاکھ سے ز ائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے جبکہ ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد طلبہ  و طالبات پاس ہوئے۔ لاہور بورڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب.75 69 فیصد سے زائد رہا۔ جبکہ  میں محمد ایان کاشف "دانش ہائی سکول میانوالی" نے 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پر ماہین سجاد اور معیز حیدر ہیں جنہوں نے 1186 نمبر لئے۔ تیسری پوزیشن میں 4 بچے عبیرہ اصغر، عبیداللہ عثمان، زینب آصف، سحر شکیل ہیں۔گوجرانوالہ بورڈ امتحان میں مجموعی طور پر 224536امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 168209کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب 74.91فیصد رہی، سائنس گروپ (بوائز) میں 79395 امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں سے 56444امیدوار کامیاب قرار پائے اور ان کی کامیابی کی شرح 71.09فیصد رہی، سائنس گروپ (گرلز) میں 90447امیدوار شامل امتحان ہوئے جن میں 75858امیدوار کامیاب قرار پائے اور ان کی کامیابی کی شرح 83.87فیصد رہی۔ اسی طرح ہیومینٹیز گروپ میں بالترتیب بوائز امیدوار 13926گرلز امیدوار 40158شامل امتحان ہوئے جن میں سے بوائز گروپ میں 7140امیدوار جبکہ گرلز میں سے 28631امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی کامیابی کی شرح بالترتیب 51.27اور 71.29فیصد رہی۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں تقریب  ہوئی۔  مہمان خصوصی کمشنر سید نوید حیدر شیرازی تھے۔ تقریب میں کنٹرولر بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ، سیکرٹری بورڈ، اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں کیش ایوارڈز اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن