• news

13 ہزار سکول پرائیویٹ مینجمنٹ کے سپردکرنا غیر دانشمندانہ اقدام:رانا انور 

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے قائمقام مرکزی صدر رانا انوار ، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفی سندھو ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، مصطفی وٹو ودیگر نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد اساتذہ و ہیڈز کی خالی آسامیوں، سائنس و آئی ٹی لیبز میں سازو سامان کی شدید کمی، قلیل نان سیلری بجٹ کے باوجود سرکاری سکولوں کے میٹرک رزلٹسے ثابت ہو گیا ہے کہ اساتذہ بہترین نتائج دے رہے ہیں۔دوسری طرف حکومت 13 ہزار تعلیمی اداروں کو نان پرفارمنگ کی آڑ میں پرائیویٹ مینجمنٹ کے حوالے کرنے پر تلی ہوئی ہے جو ایک غیر جانشمندانہ اقدام ہے۔ اگرحکومت تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور وسائل مہیا کردے تو اساتذہ 100 فیصد نتائج دینے کو تیار ہیں لہٰذا حکومت اپنا یہ اقدام واپس لے۔

ای پیپر-دی نیشن