• news

حکومت محرم کے دوران امن و امان کیلئے وسائل بروئے کار لارہی:رانا تنویر

 فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی بحالی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، محرم الحرام کا مہینہ ہمیں امن   و برداشت کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین ؑ اور انکے رفقاء کی قربانی سے ہمیں بہت سے اسباق ملتے ہیں جن پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور بھلائیاں حاصل کرسکتے ہیں عشرہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن