• news

ہائیکورٹ : ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے پی ٹی آئی ایم این اے عمر فاروق کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این اے عمر فاروق کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،عدالت کے روبرو عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے رپورٹ پیش کردی گئی،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے 26 جون کو خط لکھا،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن