• news

آل راؤنڈر عامر جمال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری کا شکار 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال انگلش کاؤنٹی واروکشائر کیلئے کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ عامر جمال کی کمر میں تکلیف کی تشخیص ہوئی ہے۔ عامر جمال کاؤنٹی کرکٹ کے باقی میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے اپریل میں واروکشائر کاؤنٹی کی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔واروکشائرکاؤنٹی کے مطابق کمر کی تکلیف کے باعث عامر جمال کے پاس کھیلنے کے بہت کم مواقع دستیاب تھے، صرف 2 کاؤنٹی اور ایک وٹالٹی بلاسٹ کا میچ کھیل سکے۔

ای پیپر-دی نیشن