• news

ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصورکی طالبہ ایشاء احمد نے میٹرک امتحان میں  سے 1178 نمبر حاصل کئے 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور نے اپنا ریکارڈ اور روایات برقرار رکھتے ہوئے لاہور بورڈ کے سالانہ امتحانات 2024ء میں شاندار کارکردگی حاصل کی ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی ہونہار طالبہ ایشا ء احمد نے میٹرک کے امتحانات 2024 میں 1200 میں سے 1178 نمبر لیکر سائنس گروپ ضلع قصور کے انگلش میڈیم سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر /چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس محمد ارشد بھٹی نے پرنسپل اور انتظامیہ سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن