• news

اپوزیشن جماعتوں کو اپنا رویہ بہتر کرناہوگا:پیر اشرف رسول

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کی گئی مفاہمت کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر کے اسے عملی جامہ پہنانے کی خاطر کرداراداکرنے کی ضرورت ہے، ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے تو اس کا واحد راستہ متحد ہو کر درپیش بحرانوںسے چھٹکارا حاصل کرنے کی جدوجہد اختیار کرنا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سینئر صحافی سلطا ن حمید راہی ، سیف الرحمن سیفی سے گفتگو کے دوران کیا پیر اشرف رسول نے کہاکہ یہ وقت ملکی معیشت کو سہارا دیکر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو قربان کیاگیا تو یہ کسی کے حق میں بہتر نہیں ہوگا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگرا س کی آڑ میں الزام تراشی اور بدکلامی کے کلچر کو فروغ دینا کسی صورت قابل قبول نہیں،اپوزیشن جماعتوں کو اپنا رویہ بہتر کرناہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن