جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے :جاوید قصوری
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری نے کہاہے کہ ملک تیزی کیساتھ انقلاب کی طرف جارہا ہے اور یہ انقلاب پرامن عوامی تحریک کے ذریعے آرہا ہے جس کا آغاز 12 جولائی ڈی چوک اسلام آباد سے کیا جارہا ہے اس وقت ملک میں بدترین فاشسٹ حکومت قائم ہے جو انسانوں کو زندہ درگو کر رہی ہے ایک طرف بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ ہے تو دوسری طرف اس میں قیمتوں میںاضافہ نے عوام کو گھریلو اشیاء فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے مہنگائی سے فاقہ کشی کا شکار ہوکر اب خودکشی پر اتر آئے ہیں اس کے ذمہ دار حکمران ہیں 47 فارم کی پیداوار حکومت عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کرسکی جس سے نجات کیلئے اب عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہی ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں دفتر جماعت اسلامی میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے کیا جس کی صدارت ضلعی امیر رانا تحفہ دستگیر نے کی اس موقع پر ضلعی نائب امیر چودھری غلام رسول بھٹی ،سٹی امیر میاں محمدرمضان ،ڈاکٹر رائے الطاف حسین، رانا لیاقت علی سمیت دیگر موجودتھے۔