• news

مہنگائی کے خاتمہ کیلئے وعدوں کی پاسداری کی جائے:سرفراز تارڑ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرے،معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ، مہنگائی نے عوام کا خون نچوڑ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف، حافظ محمد رفیق قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن