• news

زمین کا تنازعہ ‘ دو گروپوں میں جھگڑا‘ فائرنگ سے ایک شخص قتل‘ خاتون زخمی

چونیاں + قصور ( نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا کے دوران فائرنگ سے ایک شخص قتل اور خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کاندو کھارا میں ارشد اور راشد وغیرہ کا رمضان کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جھگڑے میں ارشد وغیرہ نے رمضان کے گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں رمضان موقع دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی نصرت بی بی شدید زخمی ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاقاتل اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں تاحال ملزم فرار ہیں ڈی پی او قصور نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او آصف ذوالفقار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ۔

ای پیپر-دی نیشن